Join WhatsApp ChannelJoin Now
 Join Telegram ChannelJoin Now

عیدالفطر کی نماز کا طریقہ

*عیدالفطر کی نماز کا طریقہ*

  *پہلے نیت کریں اس طرح:*

💓 نیت کرتا ہوں میں دو رکعت نماز عیدالفطر کی،زائد چھ تکبیروں کے ساتھ

منہ میرا کعبہ شریف کی طرف،

واسطے اللہ تعالی کے،

پیچھے اس امام کے۔

 

 

🟢امام تکبیر کہ کر ہاتھ باندھ کر ثنا پڑھےگا ہمیں بھی تکبیر کہ کر ہاتھ باندھ لینا ہے

🟣 اس کے بعد تین زائد تكبيریں ہوں گی.

 

1️⃣ پہلی تکبیر کہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے

 

2️⃣ اسی طرح دوسری تکبیر كہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے

 

3️⃣ اب تيسری تکبیر کہ کر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر باندھ لینا ہے

 

⚫ اس كے بعد امام قراءت کرےگا (یعنی سورہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھے گا) اور رکوع، سجدہ کرکے پہلی رکعت مکمل ہوگی۔

 

🔘 دوسری رکعت کے لیے اٹھتے ہی امام قراءت کرے گا یعنی سورہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھےگا اس کے بعد رکوع میں جانے سے پہلے تین زائد تكبيریں ہوں گی

 

1️⃣ پہلی تکبیر کہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے

 

2️⃣ دوسری تکبیر كہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے

 

3️⃣ تيسری تکبیر کہہ کر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑ دینا ہے

 

یہاں تک زائد تكبيریں مکمل ہوں گی.

 

🌹»» اب اس کے بعد بغیر ہاتھ اٹھاے تکبیر کہ کر رکوع میں جائیں گے.

 

🌹»» اور بس آگے کی نماز دوسری نمازوں کی طرح پڑھ کر سلام پھیرنا ہوگا.

 

*نماز عیدالفطر سے پہلے خوب شئیر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نماز عید کا درست طریقہ معلوم ہو سکے۔*

 

*اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے۔*

 

 

Download Jk Notifier App from play store and get updates on your phone Download App from here

 

Install Our App

Join our Telegram

follow us on